۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا منظور عالم جعفری

حوزہ/ جس طرح تولی کے لیے معرفت اہلبیت علیہم السلام اور ان کی پیروی کرنا ضروری ہے اسی طرح تبرا کے لئے  دشمن کو پہچاننا اور اس کی سازشوں سے بچنا بھی ضروری ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شاہ مردان کربلا جور باغ میں شب جمعہ کی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا منظور عالم جعفری سرسوی نے علماء حق کے خلاف لکھی گئی ایف آئی آر کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عوام سے بھی مذمت کرنے کی اپیل کی۔

مولانا نے کہا نے کہا آج جو ممبئی میں علماء حق کے خلاف ایف آئی آر لکھوائی گئی ہے یہ شیعت کے خلاف ایک خطرناک سازش ہے استعماری طاقتیں بے وقوف نوجوانوں کو ورغلا کر علماء حق سے دور کر رہی ہیں جن علماء کے خلاف ایف آئی آر کرائی گئی ہے انھوں نے اخباریت ملنگیت اور ان جیسے چہروں سے نقاب ہٹاکر مومنین کو حقیقی شیعت سے روشناس کرایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان جیسے علماء کی بڑھتی تعداد اور ان سے جڑتے نوجوانوں کو دیکھ کر اخباریت و ملنگیت نے بوکھلاہٹ میں کرائی ایف آئی آر۔ اس خطرناک سازش کی مخالفت اور مذمت کرنا نہ صرف علماء کی ذمہ داری بنتی ہے بلکہ عوام کو بھی اس کی مذمت کرنا چاہیے اور قوم کو اپنے بچوں کو استعماری طاقتوں سے محفوظ رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا جس طرح تولی کے لیے معرفت اہلبیت علیہم السلام اور ان کی پیروی کرنا ضروری ہے اسی طرح تبرا کے لئے دشمن کو پہچاننا اور اس کی سازشوں سے بچنا بھی ضروری ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .